14 مئی 2014 - 14:21
آل خلیفہ کی انتقامی کارروائیوں سے ملت بحرین پریشان

جمعیت وفاق ملی بحرین نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت انتقامی فیصلے کرکے ملت بحرین کو مسلسل پریشان کررہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی عدالت جو فیصلے کررہی ہے ان کا عدل و انصاف سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے اور یہ فیصلے انقلابیوں سے انتقام لینے کے لئے کئے جارہے ہیں۔ جمعیت وفاق ملی بحرین کے مطابق آل خلیفہ کی عدالت نے گذشتہ روز سولہ انقلابیوں کو پانچ برس قید کی سزا سنائي ہے جبکہ دو نوجوانوں کو تین برس کی قید کی سزا دی ہے۔ ان افراد کو یہ سزائيں آمریت کے خاتمے اور ملک میں اصلاحات کے حق میں نعرے لگانے کی وجہ سے دی گئی ہیں۔ جمعیت وفاق نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کو بدستور جسماني ایذائيں پہنچائي جارہی ہیں اور اس طرح ان سے زبردستی اعترافات لئے جارہے ہیں۔ ادھر علمائے لبنان نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جبل عامل میں علماء کونسل کے سربراہ علامہ شیخ عفیف نابلسی نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ملت بحرین پر آل خلیفہ کے ظلم ستم پر عرب ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ملت بحرین ہی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲